پاکستانی وینٹی لیٹرز کسی کام کے نہیں” شبلی فراز نے سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنتے ہی بجلیاں گرادیں

 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کو ناکارہ قرار دے دیا۔


نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز ناکارہ ہیں، یہ 16 میں سے صرف چار فنکشنز پر پورا اترتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کورونا ایمرجنسی کیلئے آکسیجن اور ضروری سٹاک موجود نہیں ہے۔ پاکستان سٹیل سے ہنگامی طور پر آکسیجن کی فراہمی میں مسائل ہیں اور اس کو فعال کرنے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے بھارت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے ناطے جو ہوسکا وہ کریں گے.

Leave a Comment